MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں بے روزگاری کا مسئلہ اہم ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تجارت سے وابستہ افراد نے بھی ساتھ دینا ہوگا،عبدالقدو س بزنجو

0 647

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے سرکاری نوکریو ں کے ساتھ پرائیویٹ کارخانے اور کاروبار کی ضرورت ہے تجارت سے منسلک افراد کاروبار کو وسیع کرنے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دلانے کیلئے اقدامات کریں صوبائی حکومت مکمل تحفظ اور تعاون کرینگے ایئر پورٹ روڈ پر واقعہ پرائیویٹ کمپنی یہاں سے منتقل ہونے سے متعلقہ افراد بے روزگار ہونگے کمپنی کے مالک اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور اپنے کاروبار کو جاری رکھیں‘
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ائیر پورٹ روڈ پر واقعہ گاڑی کمپنی کے دورے کے موقع پر مالک حاجی نصیب اللہ اچکزئی کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا مسئلہ اہم ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تجارت سے وابستہ افراد نے بھی ساتھ دینا ہوگا کمپنی نے بے روزگار نوجوانوں کو جو روزگار دی ہے وہ خوش آئند بات ہے اس کو ختم کرنے کی بجائے جاری رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر یہ کمپنی بند ہوگئی تو اس سے کئی نوجوان بے روزگار ہو سکتے ہیں انہوں نے حاجی نصیب اللہ اچکزئی کو یقین دہانی کرائی کہ آپ اپنا کاروبار جاری رکھیں حکومت ہر قسم کی تعاون کیلئے تیار ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ نے متاثرہ جگہوں کا معائنہ بھی کیا۔
رپورٹ
چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.