MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’عطا تارڑ قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے‘ وزیر داخلہ پنجاب کا ن لیگی رہنماء کو پیش ہونے کا مشورہ

1 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ ‏عطا تارڑ آپ پیش ہوجائیں قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پولیس نے لاہور میں عطا تارڑ کے گھر نوٹس دیا ہے، عطا تارڑ اگر قانون کی طاقت سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہوجائیں۔

- Advertisement -

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے لاہور میں ان کے گھر پولیس کے چھاپے پر ردعمل دے دیا، انہوں نے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے، جس گھر میں 15سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیر کو ہراساں کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ یہ حال ہے آپ کا تو آپ نے خاک وزارت چلانی ہے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔
خیال رہے کہ آج صبح پنجاب پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، پولیس کی جانب سے عطاء تارڑ کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تاہم چھاپے کے وقت مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کو سابق صوبائی وزراء عطااللہ تارڑ اور ملک احمد خان کے خلاف کارروائی کا خدشہ ہے کیوں کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 25 مئی کے واقعے میں ملوث لیگی کارکنان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ، مسلم لیگ ن نے اپنے کسی بھی رہنما کے خلاف کارروائی پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے، ممکنہ مقدمات اور گرفتاریوں پر سخت ردِعمل دینے کے لیے لیگی کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایک گھنٹے کے نوٹس پر لاہور کے صوبائی حلقوں سے لیگی کارکنان اکٹھے کیے جائیں گے۔
ادھر ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چھوٹو تارڑ اپنی اوقات سے بڑھ کر باتیں کرنے سے باز رہے، ا چھوٹو تارڑ کو قانون کی ڈگڈگی پر ایسا نچائیں گے کہ اس کی عقل ٹھکانے آ جائے گی،پنجاب اسمبلی میں گھس بیٹھیا بن کر اور ذو معنی اشارے کر کے عطا تارڑ نے اپنی اوقات دکھائی، یہی ذو معنی گفتگو اور غیر پارلیمانی اقدار ن لیگ کے ہر قائد کی تربیت میں شامل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)لاہور پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا۔میڈیا رپورٹس کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.