میرے یہ غیور جوان
تحریر:کنول زہرا
- Advertisement -
ہر گھڑی تیار و کامران پاک فوج کے جوان ہمہ وقت مادر وطن کی پکار پر لبیک کہنے کے لئے تازہ دم ہوتے ہیں، میرے وطن کے جانفشان رکھوالے اپنی زندگی کی فکر کو پس پشت ڈال کر ہم وطنوں کی داد رسی کو ترجیجی دیتے ہیں، اسی لئے سرحد پار کے دشمن کو ہی نہیں بلکہ اندرونی خلفشار پر قابو پانے کے لئے بھی متحرک نظر آتے ہیں، میرے وطن کے یہ غیور جوان جنگی ماحول میں ہی نہیں بلکہ قدرتی آفات میں بھی فرنٹ لائن پر ریاست اور عوام کے دفاٰع میں ہراول دستے کی صورت میں فرائض کی ادائیگی دیتے ہیں، شدید بارشیوں کی صورت میں زیرآب سڑکوں سے ناقصی آب کے لئے بھی پاک فوج ہی مصروف عمل نظر آتی ہے، مخدوش عماراتوں کے حادثات سے لیکر پلین کرش جیسے واقعات تک دھرتی کے بیٹے عوام کے فریاد رساں بنے ہوتے ہیں، وبائی امراض ہو یا موسم کی ستم ظریفی، غذائی قلت ہو یا کوئی بھی اچانک آفات غرض کے ہر چیلنچ کا مقابلہ کرنے کے لئے یہ سربکف بہادر سینہ سپر ہوتے ہیں، حالیہ دنوں میں سمندری طوفان کا چیلنچ آ کھڑا ہے، ممکنہ سمندری طوفان بائیپر جوائے سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات کردیے گئے۔ طوفان بائیپر جوائے کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز ساحلی علاقوں میں عوام کی مدد کے لئے موجود ہے،کور کمانڈر کراچی لفٹینٹ جنرل بابر افتخار کی ہدایت پر پاک فوج نے بدین اور دیگر ممکنہ متاثرہ مقامات کے مکینوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، حسب روایت پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں دن رات عوام کے درمیان موجود ہیں، پاک فوج کی ان ہی مسلسل خدمات کی وجہ سے عوام اپنے وردی والوں پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے