MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بدامنی کے خاتمے اور سماجی خوشحالی کیلئے قبائلی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے

0 336

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی(مسائل نیوز)بدامنی کے خاتمے اور سماجی خوشحالی کیلئے قبائلی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) صوبے میں قبائلی تنازعات کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے

- Advertisement -

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) سبی سکاوٹس علاقے میں بدامنی اور سماجی ناہمواریوں کے خلاف قبائلی تنازعات کے پرامن حل کیلئے کوشاں ہے ۔ امن، خوشحالی اور قبائلی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مقامی تنازعات خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) قبائلی عمائدین کے تعاون سے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ہیڈکوارٹرز سبی سکاوٹس میں جرگے کا اہتمام کیا گیا-جس میں


سبی کے دو ذیلی قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی کے خاتمے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ماضی میں دونوں فریقین نے دشمنی کی وجہ سے ایک دوسرے کے افراد کو قتل کیا تھا اور ایک دوسرے کے املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچایا تھا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے بدامنی کے خاتمے کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے امن و امان کی بحالی کیلئے ایف سی کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.