MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شیخ خلیفہ بن زید النہان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

1 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے یو اے ای کے عوام اور سوگوار شاہی خاندان سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم صدر کا شمار عالم اسلام کے سرکردہ رہنماو¿ں میں ہوتا تھا وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم جدید متحدہ عرب امارات کی ترقی کے معمار تھے ان کے دور حکومت میں یو اے ای نے مثالی ترقی کی مرحوم پاکستان کے حقیقی دوست اور خیر خواہ تھے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہان کے دور حکومت میں یو اے ای اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط و مستحکم ہوئے مرحوم نے ہمیشہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں بھرپور معاونت کی وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں تعمیر ہونے والا شیخ خلیفہ بن زید النہان اسپتال برائے امراض قلب بلوچستان کے عوام کے لئے مرحوم کی جانب سے عظیم تحفہ ہے مرحوم کی وفات سے عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے عالم اسلام کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاوزیراعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام یو اے ای کے عوام کے ساتھ ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور یو اے ای کے عوام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.