کوئٹہ، اسکول کی سوزوکی اور گاڑی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، خواتین اساتذہ سمیت 5 افراد زخمی
کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی کسٹم کے قریب زرعی یونیورسٹی کے سامنے سکول وین اور گاڑی میں تصادم ، ایک شخص جان بحق جبکہ خواتین اساتذہ سمیت 5افرادزخمی ہوگئے، اہلیان علاقہ کے مطابق حادثہ زرعی یونیورسٹی کے سامنے ڈائریکٹ کٹ کی وجہ سے گاڑیوں کی سڑک کراس کرنے کے باعث پیش آیا، حکومت اور نیشنل ہائی وے ( این ایچ اے ) حکام فوری طوری پر مذکورہ جگہ پر ( یوٹرن شیپ ) کٹ بنوائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا تدارک کیا جا سکے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز زرعی کالج کے سامنے تیز 2 گاڑیوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق جبکہ گرلز ہائی سکول خواتین اساتذہ سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔