MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شادی یاد گار بنانے کیلئے دلہا کے بھائیوں نے درہم،موبائل فونز اور گھڑیوں کی بارش کر دی

0 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکوآنہ(مسائل نیوز)ماموں کانجن میں شادی کو یاد گار بنانے کیلئے دلہا کے بھائیوں نے درہم،موبائل فونز اور گھڑیوں کی بارش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ لوگ اپنی شادیوں کو منفرد بنانے کیلئے کچھ الگ کر کے یادگار بنا دیتے ہیں اسی طرح ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 499گ ب کے نوجوان عابد حمید بلوچ نے بھی اپنی شادی کو یاد گار بنانے کیلئے بارات پر اپنے بھائیوں،و دیگر رشتے داروں کے ذریعے غیر ملکی کرنسی درہم،موبائل فونز،قیمتی گھڑیاں،پرفیوم کی بارش کردی شادی میں قیمتی تحائف سمیٹنے کیلئے لوگوں کا ہجوم لگ گیا کسی ہاتھ میں موبائل

- Advertisement -

لگا تو کسی کے ہاتھ میں غیر ملکی کرنسی دولہا اور اس کے عزیز اوقارب نے بتا یا کہ انہوں نے شادی کو یاد گار بنانے کیلئے ایسا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.