MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات اداکارہ نے درس اور اسلام کی تعلیم دینے کیلئے وقت مانگ لیا

0 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان کی معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ریما خان اور مولانا طارق جمیل کو ایک تقریب میں بات چیت کررہے ہیں۔ ریما خان مولانا طارق جمیل کو اپنے سامنے پا کر بے حد خوش نظر آ رہی ہیں اور عقیدت میں ان کے گھٹنوںکو بھی ہاتھ لگارہی ہیں۔ریما خان نے کہا کہ دل کی بڑی خواہش تھی کہ ان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہو جائے جس پر مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ آپ کی یہ دعا میرے

- Advertisement -

گھر آ کر قبول ہوئی ہے۔اس کے جواب میں ریما خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ میرا مقدر ہے کہ میں آپ کے گھر میں آ کر آپ سے ملی ہوں۔مولانا طارق جمیل کی جانب سے ریما خان سے کھانا پلیٹ میں نکالنے کا کہا گیا جس پر ریما خان نے پہلے مولانا طارق جمیل کو کھانا لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا میرے تو ہاتھ کانپ رہے ہیں، آپ بسم اللہ کریں۔ریما خان مولانا طارق جمیل سے درس اور اسلام کی تعلیم دینے کے لیے وقت بھی مانگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.