MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شادی میں شرکت کیلئے دلہے نے باراتیوں کیلئے پورا جہاز بک کروا لیا

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)بھارتی شہری نے اپنی شادی کو یاد گار بنانے کے لیے باراتیوں کے لیے پورا جہاز ہی بک کروا لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوون نامی شخص نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے رشتے داروں اور گھر والوں کے لیے

- Advertisement -

پورے جہاز کی بکنگ کروائی۔جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دلہا اپنی شادی میں شرکت کیلئے رشتے داروں کے ہمراہ جہاز میں سوار ہے۔ ویڈیو میں دلہے اور اس کے رشتے داروں کو کافی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی کی تقریب نیپال میں منعقد ہوئی جس میں شرکت کے لیے باراتی دلہے سمیت بھارت سے کھٹمنڈو پہنچے۔ جہاز میں سوار باراتیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کیا وائرل ہوئی صارفین نے بھی تبصرے کرنا شروع کردیے۔کچھ صارفین نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا کہ اتنا پیسہ کمانا ہے کہ بارات جہاز پر لے جاسکیں جبکہ کچھ نے اسے فضول خرچی بھی قرار دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.