MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد خاقان عباسی میرے بھائی ہیں، خود چل کر جاؤں گی

1 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی میرے بھائی ہیں، خود چل کر جاؤں گی۔مریم نواز نے میڈیا سے غیررسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد میں پارٹی کارکنوں کے جذبات پر بہت متاثر ہوئی ہوں ۔ مریم نواز نے کہاکہ لوگوں کا اتنا بڑا ہجوم دیکھ کر لگا آٹا مفت مل رہا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں تنظیمی کنونشن کا جذبہ مثالی اور دیدنی تھا، نوجوان، خواتین اور بزرگ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کا فوکس گورننس ٹھیک کرنے، ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے پر ہے ۔ سیاسی میدان سیاسی مخالفین کیلئے خالی چھوڑ دیاگیا تھا ، ورکرز کنونشن ہورہے ہیں ،جلسے الیکشن کے قریب کریں گے۔
تنظیمی کنونشن کا تمام پروگرام قائد محمد نواز شریف نے خود ترتیب دیا ۔ہمشکل ترین دور میں میڈیا نے ہمارا ساتھ دیاجس پر بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔مریم نواز نے کہاکہ شاہد خاقان محترم بڑے بھائی ہیں،شاہد خاقان عباسی ناراض نہیں، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کا میرے والد سے 30 برس سے زیادہ کا تعلق ہے ،میں شاہد خاقان عباسی کے پاس چل کر جاؤں گی ۔
انہوں نے کہاکہ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق سب سینئرز کی سرپرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں ،سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا نہیں کرنا چاہتی، نہ ہی میری ایسی پرورش ہے، یہ میرے لئے لائن ہے، اسے کراس نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ کا عہدہ میرا فوکس نہیں، یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے نائب عوام کا فیصلہ ہوتا ہے ،میں تنظیم سازی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں، کوئی کرسی میری ترجیح نہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں، ابھی اسے انتخابی اتحاد نہیں کہہ سکتے ،انفرادی جماعتوں کے طور پر انتخابات لڑیں گے ، ابھی یہی مشن ہے کہ ہر صوبے میں جماعت کی تنظیم مضبوط کروں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو میر ے وزیرخزانہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.