MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ،طارق خان مگسی

0 601

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گنداواہ (ویب ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ میں ٹراما سنٹر کے قیام سے ایمرجنسی مریضوں کو صحت بہتر سہولیات میسر ہونگی اور عوام اس سے استعفادہ حاصل کرسکیں گے جبکہ صحت کے حوالے مزید بہتر اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سنٹر کی بلڈنگ کا مکمل ہونے پر افتتاح کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں محکمہ صحت کو مزید فعال بنا رہی ہے کیونکہ محکمہ صحت معاشرے میں ریڑھ کی حیثت رکھتا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے تقریب میں کمشنر نصیراباد فتح خان خجک۔چیف سردارجلال خان لاشاری ڈی ایچ او جھل مگسی ڈاکڑ رخسانہ مگسی۔میر فرحان سہراب خان مگسی بی اے پی تحصیل گنداواہ کے صدر سید صفدر علی شاہ حسینی۔میر مہراللہ خان مگسی ایکسئین بلڈنگ جھل مگسی محمد انور سمیجو۔سردار خضرانور شاہ بخاری۔ایڈوکیٹ سید ولایت حسین شاہ و دیگرز معتبرین و معززین موجود تھے

جبکہ صوبائی سینئر وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی و کمشنر نصیرآباد فتح خان خجک نے ٹراماسنٹر کا وزٹ کیا جبکہ ایکسئین بلڈنگ محمد انور نے صوبائی وزیر اور کمشنر نصیرآباد کو ٹراما سنٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈسڑکٹ ہیلتھ افسیر جھل مگسی ڈاکڑ رخسانہ مگسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی اور کمشنر نصیرآباد سے مطالبہ کیا کہ ٹراماسنٹر گنداواہ میں عملہ اور سامان بھی فراہم کیا جائے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ سمیت ضلع کی دیگر ہسپتالوں میں میڈیکل افسیرز اور لیڈی میڈیکل آفسیر کی آسامیاں خالی ہیں ان کو پر کرنے کی اشد ضرورت ہے اس سے قبل صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی سرکٹ ہاوس گنداواہ میں معذور افرادمیں رکشے تقسیم کیے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.