عمران خان نے پی ڈی ایم کو چاروں شانے چت کر دیا،شیخ رشید
راولپنڈی (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے رانا ثناء اللہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا،انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ پورس کا ہاتھی ثابت ہوا صرف بڑھکیں مار سکتا ہے،عمران خان نے پی ڈی ایم کو چاروں شانے چیت کر دیا۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 4 بلین سے کچھ زیادہ ذخائر رہ گئے ہیں،سینکڑوں آپریشن ہسپتالوں میں دوائی نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی ہو رہے ہیں۔
خیبر پختو نخوا اسمبلی اسمبلی بھی تحلیل ہو گی،سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے اور اُس کے بعد قومی اسمبلی کی باری آئے گی۔
دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز الہٰی نے آج ہمارے ایک سینئر رکن کو فون کیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائیں تاکہ اسمبلی تحلیل نہ کروں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تھے،اسمبلی توڑنے کا عمل غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایڈوائز آ گئی ہے تو ڈاکو راج ختم ہو گیا، ہماری پارٹی میں مضبوط رائے تھی کہ ان کو اسمبلیاں توڑنے دیں،الزام تھا کہ ہم نے لوگوں کو پیسے دیئے،وہ الزام کہاں گیا؟۔ ہم کل کسی کو پیسے دیتے تو کسی کی جرأت تھی وہ واپس جاتا، اسٹیبلشمنٹ نے سیاسی انجینئرنگ نہیں کی، عمران جھوٹ بول رہا تھا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کو وزیراعلیٰ کی ایڈوائز پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اسمبلی خود 48 گھنٹے میں تحلیل ہوجائے گی،وفاق 16 اگست تک قائم رہے گا، دونوں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں،ہم دونوں اسمبلیوں کے الیکشن لڑیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم سندھ اور بلوچستان حکومت سے کیسے اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ سکتے ہیں، مدت پوری ہونے پر دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کیساتھ قومی اسمبلی کا بھی الیکشن ہوجائے گا،اگر یہ دو صوبوں میں الیکشن کروانا چاہتے ہیں تو کروا لیں۔
[…] روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی کے جتنے مسائل ہیں اتنے لوگ ووٹ […]