MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اساتذہ کی بھرتی کے امتحان کیلئے امیدوار کو جاری ہونے والے ایڈمٹ کارڈ پر سنی لیون کی غیر اخلاقی تصویر لگا دی گئی

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں شرکت کے لئے ایڈمٹ کارڈ پر امیدوا کی جگہ اداکارہ سنی لیون کی نیم عریاں تصویر چھاپ دی گئی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امیدوار کے ایڈمٹ کارڈ پر اس کی تصویر کے بجائے اداکارہ سنی لیون کی تصویر تھی۔اداکارہ کی تصویر والے ایڈمٹ کارڈ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس کے بعد ریاستی محکمہ تعلیم کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر کرناٹک کانگریس کے سوشل میڈیا چیئر پرسن بی آر نائیڈو نے الزام لگایا کہ ریاستی محکمہ تعلیم نے امیدوار کی تصویر کے بجائے ہال ٹکٹ پر اداکارہ کی تصویر چھاپی ہے۔

بی سی ناگیش کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار کو ایک تصویر اپ لوڈ کرنی ہوتی ہے، وہ فائل کے ساتھ جو بھی تصویر لگاتے ہیں سسٹم اسے ایڈمٹ کارڈ پر لگا دیتا ہے۔خاتوں امیدوار کے مطابق اس کے شوہر کے دوست نے ان کی معلومات فارم پر اپ لوڈ کی ہیں۔کرناٹک کے محکمہ تعلیم نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.