MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جگن کاظم پی ٹی وی کی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین میزبان بن گئیں

0 193

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)اداکارہ جگن کاظم پاکستان ٹیلی وژن کی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین میزبان بن گئیں ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ و میزبان جگن کاظم پی ٹی وی لاہو رسنٹر سے مارننگ ودجگن کاظم پیش کررہی ہیں اوراس حوالے سے وہ پی ٹی وی کی تاریخ میں مارننگ شو کرنے والی واحد میزبان ہیںجو سب سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں ۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ جگن کاظم پی ٹی وی سے 12لاکھ روپے سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وہ ایک نجی ٹی وی چینل میں مارننگ شو کررہی تھیں تاہم قیصر شریف کے پروگرام مینیجر بننے کے بعد اداکار ہ جگن کاظم کو دوبارہ سے پی ٹی وی کے مارننگ شومیںمیزبان کے طور پر رکھا گیا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.