MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کرگئے

0 459

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی انتقال کرگئے۔محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، شرمیلا نے اس ٹوئٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹ کی کہ پاپا آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں آپ کا دل میرے ساتھ دھڑکتا ہے ۔شرمیلا فاروقی کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ

- Advertisement -

بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.