قومی کاز پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے مائیکر پلان کو جلد تشکیل دیا جائے،ڈپٹی کمشنر کچھی
ڈھاڈر(مسائل نیوز )قومی کاز پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے مائیکر پلان کی جلد تشکیل دے جائے ضلعے کے تمام محکموں کے ضلعی آفیسران اس قومی کاز کی کامیابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں پانچ روزہ پولیومہم میں سیکورٹی کی سخت انتظامات کیئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی کی زیر صدارت ڈی سی آفیس ڈھاڈر میں پانچ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی سطح پر اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اے سی ڈھاڈر حافذ محمد طارق اے سی سنی جلیل احمد ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند ڈبیلو ایچ او کچھی کے کوڈآڈنیٹر خلیل احمد مستوئی پی ایچ ای کے ایکس سی این میر عیسی مری ایکس سی این ایری گیشن سکندر زہری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر ایاز احمد لاشاری ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لیاقت علی سومر ایس ڈی او تعمیرات حبیب اللہ رند ایم ایم ڈی کے اسسٹنٹ انجیئر امجد چانڈیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورئمنٹ آزاد خان خجک ڈی ای او لطیف اللہ غرشین ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاہد احمد ڈاکٹر ذین احمد ریسرچ آفیسر سنتوش کمار میجر ریحصلدار میر حفیظ اللہ عباسی ایس ایچ او ڈھاڈر جاوید احمد کلواڑ نائب تحصیلدار مچھ محبوب علی ڈی ایس وی عبدالفتح مستوئی سپرنٹنڈنٹ عبدالحق مستوئی تھرڈ پارٹی فلیڈ مانیٹرر محمد اکبر دیگر موجود تھے۔اس موقع پر ڈبیلو ایچ او کے کوڈآڈنیٹر ڈاکٹر خلیل احمد مستوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے 56000 ہزار بچوں کو پانچ روزہ پولیو مہم میں گھر گھر جا کر 267 مرد خواتین کی موبائل ٹیمیں پولیو کے قطرے پلائیں گی اس میں ایریا انچارج 65 یو سی ایم او34 فکسڈ سینٹر 33 اور ٹرانزٹ پوائنٹ 12 ہونگے خلیل احمد مستوئی نے کہا معاشرے کے ہرشہری کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ ضلع کچھی میں کسی بھی شہری کا بچہ یابچی پولیو کے اس موزی مرض میں مبتلا نہ ہوسکے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہا ڈھاڈر مچھ بھاگ سنی شوران کے عوام اپنے پانچ سال تک کے بچے بچیوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں جس سے وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکے کچھی میں پانچ روزہ پولیو مہم میں ہمارے ضلعی آفیسران علماء کرام بلدیاتی نمائندے اور سماجی شہری پولیو مہم کو کامیاب بنائے جبکہ لیویز اور پولیس کی نگرانی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے جائیں گے۔
[…] نیوز) اسسٹنٹ کمشنر مچھ نے سیلاب کے دوران فرض شناسی کی مثال قائم کر […]