MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ایس ایل 7 کو کورونا کی نئی لہر سے خطرات لاحق ہیں، معین خان

1 521

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی اچھی کارکردگی کا تسلسل قائم کرتے ہوئے نئے سال میں بھی فتوحات سے ہمکنار ہوگی، پی ایس ایل سیون کو کورونا کی نئی لہر سے خطرات لاحق ہیں۔گلیڈی ایٹرز ہاو¿س میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گزشتہ دو سیزن اچھے نہیں گئے،مطلوبہ کھلاڑی دستیاب نہیں ہوسکے اور اہم کھلاڑیوں کوانجریز بھی ہوئیں، ٹیم سلیکشن میں بھی غلطیاں ہوئیں ،

- Advertisement -

لیکن اس بار ٹیم اچھی بنی ہے ،امید ہے اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹرافی جیتے گی، ہماری ٹیم میں سینئرز اور جونیئرز بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ معین خان نے کہا کہ سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کا سب کو معلوم ہے،امید ہے ان کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹرافی جیتے گی، شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت شاندار ہے ،وہ جتنے بھی میچز کھیلیں گے امید ہے وہ ٹیم کیلیے بہترین ہوگا۔معین خان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے اچھی کرکٹ کھیلی،

امید ہے وہ پاکستان کیلیے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دے کر لگتا ہے کہ ہم نے ورلڈ کپ جیت لیا ،بھارت ہمارا روایتی حریف رہا ہے، کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ بھارت ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گا، بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم اچھا کھیل پیش کر رہی ہے۔سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے کرکٹرز کی نوکریاں ختم ہوئیں،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.