بلوچستان بھر میں ملک کی 75 ویں سالگرہ قومی جوش و جزبہ کے ساتھ سادہ اور پروقار طریقے سے منائی جائے گی،عبدالقدوس بزنجو
کوئیٹہ(مسائل نیوز)۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یوم آزادی کی تقریبات سادہ مگر پروقار انداز میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوۓ کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں ملک کی 75 ویں سالگرہ قومی جوش و جزبہ کے ساتھ سادہ اور پروقار طریقے سے منائی جاۓ گی وزیراعلئ نے کہا ہے کہ اس وقت صوبہ شدید بارشوں کے باعث مشکلات کا شکار ہے لاکھوں متاثرین کو حکومت اور معاشرے کے مخیر حضرات کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کی امداد و بحالی کے لیۓ تمام دستیاب وسائل برؤے کار لا رہی ہےوزیراعلئ نے کہا ہے کہ
ہم ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہونے والی شہادتوں کے غم سے ابھی تک باہر نہیں نکل سکے ہیں متاثرین سیلاب اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر یوم آزادی روایتی جوش و جزبہ لیکن سادگی کے ساتھ منایا جاۓ گاوزیراعلئ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی حکومتی سطح پر منعقد ہونے والی تقریبات کے اخراجات امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر خرچ کیۓ جائیں گےوزیراعلئ نے صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں چاۓ اور مشروبات پیش کرنے کی بھی ممانعت کی ہے ۔