MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور

1 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ یاد رہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری پر تنقید کے بعد مریم نواز نے بھی خاتون کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کے فون کی برآمدگی کے لیے ان کے ڈرائیور کے گھر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا۔ بعد ازاں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کی گرفتاری سے متعلق سماعت ہوئی تھی ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے خاتون ملزمہ کو جیل بھیج دیا تھا۔

- Advertisement -

عدالت نے ملزم نعمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے موبائل فون کی برآمدگی کیلئے ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا۔ شہباز گل کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ چھاپے کے دوران ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون اور اسکے بھائی کیخلاف تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں خاتون اور اسکے بھائی پر پولیس پر حملہ اور وردی پھاڑنے کا الزام عائد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق شہباز گل نے تفتیش کے دوران موبائل فون ڈرائیور کے پاس ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نہیں دیا جا رہا، جیل میں ساری رات مجھے جگائے رکھا گیا، شہباز گل کا جوڈیشل مسجٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں بیان ۔تفصیلات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.