چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ کا ایڈ ہاک جج بننے سے معذرت کرلی
- Advertisement -
کراچی(مسائل نیوز ڈیسک )چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ کا ایڈ ہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔ خط میں موقف اپنایا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ اختلافی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بروز منگل 10 اگست کو ہوا تھا۔ اجلاس میں کمیشن نے جسٹس احمد علی شیخ کی بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔