MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ماہ نور بلوچ کا شوہر ہونے کا دعویٰ کرنیوالا شخص کون تھا؟

0 1,102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ماہ نور بلوچ کا شوہر ہونے کا دعویٰ کرنیوالا شخص کون تھا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ان کے شوہر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو گرفتار کروادیا تھا۔کچھ روز قبل ماہ نور بلوچ نے عرصہ دراز کے بعد کسی پروگرام میں شرکت کی، وہ جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی زندگی اور کیرئیر کے دلچسپ واقعات و قصے شیئر کیے۔میزبان تابش ہاشمی کی جانب سے 2004 کے ایک واقعے کا تذکرہ کیا گیا تو ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ ‘ایک شخص تھا جن کا کہنا تھا کہ وہ میرے شوہر ہیں

رانا ثنااللہ نے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

‘۔اداکارہ نے کہا ‘وہ شخص خطرناک اس وقت ہوئے جب وہ گھر پر بھی آنے لگے، وہ شیزوفرینیا (Schizophrenia) بیماری میں مبتلا تھے اور اپنے ذہن ہی ذہن میں انہوں نے سوچا ہوا تھا کہ میرا ان کے ساتھ چھپ کر نکاح ہوا ہے’۔

- Advertisement -

ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ

انہوں نے بتایا کہ ‘جب وہ شخص گھر آیا تو اسے بتایا گیا کہ میرے حقیقت میں شوہر کوئی اور ہیں، جواب میں اس شخص نے میرے شوہر کے سامنے کہا کہ بڑے دیکھے ہیں تم جیسے، ہر کوئی اس کا (ماہ نور بلوچ) شوہر بن کر آجاتا ہے، جب ان کے گھر والوں کو پتا چلا کہ مذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،

 

تب انہوں نے بتایا کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے’۔دوسری جانب اداکارہ نے اپنے شوبز میں آنے سے متعلق بھی تفصیلات شیئر کیں۔ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ ہم ٹی وی کی بانی سلطانہ صدیقی اور سسرال کے اصرار پر انہوں نے اداکاری شروع کی تھی، سلطانہ صدیقی ان کے شوہر کی پھوپھی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ نے معروف ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں لیڈیز پارک، عشق عبادت، ماروی، حقیقت وغیرہ شامل ہیں۔

معروف اداکارہ کی بہن انتقال کرگئیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.