MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی شہید

0 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔

نجی ٹی وی جیو کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جرات مندی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں

سپاہی شاہزیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 25 سالہ شہید سپاہی امتیاز کوٹلی ستیاں کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.