MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کا خاتمہ کہاں سے شروع ہوگا ؟ تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

0 364

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔ صوبے کے لوگ آصف زرداری مافیا کے خلاف بیدار ہوچکے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں سابق گورنر نے عمران خان کو صوبے کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کوپیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے لیکن اب صوبے کے لوگ آصف زرداری مافیا کے خلاف بیدار ہوچکے ہیں، مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا

- Advertisement -

شعور نظر آرہا ہے، حقیقی آزادی کے لیے میں سندھ کی عوام کے پاس جاؤں گا، صوبے کے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ نکلیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے زمینیں تباہ کی جارہی ہیں، صوبے میں چھوٹے کاشتکار تباہ ہوگئے ہیں لیکن آصف زرداری کی شوگر ملیں اور زمینیں بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.