MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چودھری پرویز الٰہی کا علی بلال کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہو ر(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت کے قصور واروں کو جوڈیشل انکوائری کروا کے پھانسی دی جائے۔اپنے ایک بیان میں مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماڈل ٹائون سانحہ میں رانا ثنا اللہ جیسے لوگوں کو سزا ہو چکی ہوتی تو آج سانحہ زمان پارک رونما نہ ہوتا، جوڈیشل انکوائری کر کے ظل شاہ کے قتل کے قصور واروں کو پھانسی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب، انتظامیہ اور پولیس علی بلال (ظل شاہ) کی شہادت میں برابر کے قصور وار ہیں، ایسی مثال بنائی جائے تاکہ آئندہ انتظامیہ اپنے اختیارات اپنے گریبان تک رکھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کے تمام قصور وار افراد کو کٹہرے میں لایا جائے تا کہ آئندہ کسی کو ایسی گھنائونی حرکت کرنے کی جرت نہ ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.