MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشتگردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟ وزیراعلیٰ بلوچستان

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہےکسی کو حق نہیں کہ بندوق اٹھائے اور قتل و غارت شروع کردے۔

جیو نیوز کے مطابق   صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے ریاست کے خلاف منظم انداز میں پروپیگنڈا کیا گیا، دہشتگردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟

حکومت بلوچستان نے 39 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، حیربیار، براہمداغ، بشیرزیب اور دیگرشامل

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچ بیانیہ بناکر ملک توڑنا چاہتے ہیں، خوارج کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ کسی کو حق نہیں بندوق اٹھائے اور قتل و غارت شروع کردے، غیر متوازن ترقی کو دہشتگردی سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ فساد اور انتشار چھوڑیں، آئیں مختلف مسائل پر مذاکرات کرتے ہیں لیکن دہشتگردی کی اجازت نہیں دے سکتے، وہ ریاست کی طرف سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن بندوق کی نوک پر نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.