میڈیکل کی ایک طالبہ اپنی شادی کے دن عروسی لباس پہن کر امتحان دینے پہنچ گئی، ویڈیو وائرل
نئی دہلی (مسائل نیوز) بھارت میں میڈیکل کی ایک طالبہ اپنی شادی والے روز عروسی لباس پہن کر امتحان دینے پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی عروسی لباس پہنے، سر پر گجرا سجائے اور ہاتھوں میں مہندی لگائے لیب کوٹ پہن کر اور اسٹیتھو اسکوپ اٹھا کر امتحان دینے پہنچ گئی، فزیو تھراپی کالج کی طالبہ شری لکشمی انیل کی شادی اور امتحان کی تاریخ ایک ہی روز پڑ گئی تو شری لکشمی بھی سج دھج کر عروسی لباس میں امتحانی دینے پہنچ گئی۔
- Advertisement -
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امتحانی مرکز پہنچنے پر شری لکشمی کی ساتھی طالبہ نے اسے لیب کوٹ پہنانے میں مدد فراہم کی اور جب وہ کلاس میں داخل ہوئی تو تمام ساتھی طالبعلموں نے تالیاں بجا کر اس کا استقبال کیا۔