ویرات کوہلی کا بڑا نقصان ہو گیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)معروف بلے باز و سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان ویرات کوہلی ان دونوں آسٹریلیا کیخلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں ۔ سیریز کے شروع ہونے سے قبل بھارتی کرکٹر کوہلی اپنے نئے فون سےہاتھ دھو بیٹھے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے مداحوں کیساتھ اپنے پریشانی شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل جسے ابھی تک کھولا بھی نہیں تھا، اس کے گُم ہونے کا دکھ سب سے بڑا دکھ ہے۔ویرات نے ساتھ ہی پوچھا کہ کیا کسی نے اس موبائل کو دیکھا؟ ۔