MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان اوروزیراعظم صلح کرلیں تو ملکی مسائل حل ہوجائیں گے،مصطفی کمال کا مشورہ

0 188

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے عمران خان کو وزیر اعظم شہباز شریف سے صلح کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان ، وزیراعظم سے صلح کرلیں تو ملک کے مسائل حل ہوجائیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم سے صلح کر لیں تو ملک کے مسائل حل ہو جائیںگے۔۔انہوں نے کہاکہ روزانہ اختلاف کی خبروں کے باعث معیشت خراب ہو رہی ہے، پی ٹی آئی والے پہلے استعفیٰ دیتے ہیں پھر رکوانے جاتے ہیں۔ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ میں ایک ہی جگہ سے الیکشن لڑوں گا۔انہوںنے کہاکہ مطالبات پر حکومت سے بات ہو رہی ہے ابھی تک جواب نہیں آیا، ہمارا دھرنا12فروری کو طے ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.