MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرویز الہیٰ کی کامیابی؛ نواز شریف اور مریم پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم

0 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی۔

- Advertisement -

نواز شریف نے استفسار کیا کہ پارٹی قیادت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے کم از کم 7 ناراض اراکین پی ڈی ایم سے رابطوں میں ہیں، ناراض اراکین کیسے ووٹنگ کے لئے پہنچ گئے، انہیں مینیج کیوں نہیں کیا جا سکا۔

رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور مریم نواز کو معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مریم نواز کی فوری وطن واپسی کی تجویز دے دی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز فوری وطن واپس نہیں آتیں تو پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.