MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن نے ایچ ای سی سے استعفیٰ دیدیا

1 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق خاتون اول بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایچ ای سی سے استعفی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم ریاض وٹو کو 2021 میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ورلڈ بینک کے ڈیولپمنٹ پراجیکٹ میں بطور ایڈوائزر تعینات کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم ریاض وٹو کو ماہانہ 8لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جا رہا تھا۔ مریم وٹو ایچ ای سی کے ساتھ یو اے ای کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی ملازمت کر رہی ہیں، پاکستان میں آنے کی بجائے یو اے ای سے ہی ایچ ای سی میں ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں۔ چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] خبر ، ایچ ای سی کن اداروں کی ڈگریاں تسلیم نہیں کرے گا ؟ فہرست […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.