منی بجٹ کے حوالے سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے،شہبازشریف
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فوج طلب کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن آزادانہ الیکشن کی ذمے داری لے، موجودہ صورتحال میں لانگ مارچ نا گزیر ہے ،تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہوں گی یہ پاکستان کی تاریخ کا انقلابی قدم ہو گا،25 جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو گا جس میں 23 مارچ اور پانچ فروری کے حوالے سے انتظامی معاملات پر ایک نظر ڈالی جائے گی اور جو چیزیں مشاورت سے طے ہوں گی
- Advertisement -
آپ کے سامنے لائی جائیں گی ۔ بدھ کو حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پھر سے متحرک ہوگئی اس ضمن میں اسلام آباد میں تحریک کے دو اہم رہنماو ں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہماری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے تمام جماعتوں کی مشارت سے فیصلہ کیا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کے آس پاس بلایا جائے جس میں 23مارچ کو اعلان کردہ پی ڈی ایم کے مہنگائی مارچ کے ساتھ ساتھ تنظیمی امور پر گفتگو ہو گی اور ملکی صورتحال پر بھی مشاورت ہو گی۔انہوںنے کہاکہ منی بجٹ کے حوالے سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے اس پر بھی ہماری گفتگو ہوئی ہے اور ایوان میں اپوزیشن مل کر اس کا ہر ممکن مقابلہ کرے گی۔