بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، نادرا کیسز کی سماعت کیلئے 4 سول ججز کی عدالتیں مختص، مقدمات جلد نمٹانے کا حکم
کوئٹہ ( مسائل نیوز ) بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے نادرا سے متعلق مقدمات کی خصوصی سماعت کے لیے سول جج III کوئٹہ، سول جج V کوئٹہ، سول جج VIII کوئٹہ اور سول جج IV کوئٹہ کی عدالتوں کو مختص کرنے کے احکامات جاری کر دیے تاکہ متعلقہ مقدمات میں تاخیر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان مقدمات کو جلد سے جلد نمٹایا جا سکے۔