MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ورلڈکپ میں پرتگال کی شکست کے باوجود رونالڈو نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

0 529

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)دنیا ئے فٹ بال کے ٹاپ اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے جس ٹیم یا کلب کی جانب سے کھیلا اسےچیمپیئن بنوایا بلکہ کئی کئی اعزازت دلوائے مگر اپنے ملک کی ٹیم کیلئے ورلڈکپ فٹ بال کو کبھی یادگار نہ بناسکے جبکہ انہوں نے

- Advertisement -

کوارٹر فائنل کھیل کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈ دوحہ کے الثمامہ اسٹیڈیم میں مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ کے آغاز پر بینچ پر بیٹھے نظر آئے۔مراکش کے یوسف النصیری کے گول کرتے ہی ان کی حالت دیکھنےسے تعلق رکھتی تھی اور اس دوران وہ پریشان اور منہ ہی منہ کچھ بڑبڑاتےدکھائی دیے۔بعد ازاں وہ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں گئے اور کئی بار گول کرنے کی کوشش کی لیکن پرتگال گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔رونالڈو مراکش کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں پرتگال کے آؤٹ ہونے کے بعد بے ساختہ رو پڑے اور ان کی روتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔رونالڈکو آخری میچ میں متبادل کھلاڑی کی حیثیت سےشامل کیے جانے پر بھی ایک اورعالمی اعزازحاصل ہوگیا۔ وہ کویت کے تجربہ کار فارورڈ بدر المتوی کےسب سے زیادہ 196میچزکھیلنےکاریکارڈ برابرکرنےوالےکھلاڑی بن گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.