MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اعظم سواتی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے

1 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قمبر (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ سے سندھ کے علاقے قمبر شہداد کوٹ منتقل کیا گیا جہاں ان کے خلاف سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ سمیت مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں، جن کے باعث سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اعظم سواتی کو3 روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی سندھ پولیس کے حوالے ہیں، کیوں کہ ناصر آباد اور واراح پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف دو مقدمات درج ہیں، شہری ضمیر حسین کھوسو کی شکایت پر ناصر آباد پولیس اسٹیشن میں تعزیرات پاکستان کی وفعہ 131، 153 اے، 504 اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں شکایت کنندگان مختلف ہیں لیکن ان کی دفعات ایک ہی طرح کی ہیں۔
اس کے علاوہ قمبر شہداد کوٹ میں درج 2 مقدمات کے علاوہ سینیٹر اعطم سواتی جیکب آباد، شکارپور کے عثمان عیسانی پولیس اسٹیشن اور لاڑکانہ کے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے کہ اعظم سواتی کو 27 نومبر کو متنازع ٹوئٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ ہفتے پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لے گئی تھی جہاں گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ نے ان کے خلاف 5 مقدمات کو خارج کر دیا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی انہیں وہاں سے سندھ پولیس نے صوبے میں درج مقدمات کے تحت اپنی تحویل میں لے لیا جب کہ دوسری طرف کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کا اسلام آباد کے مری روڈ پر واقع فارم ہاؤس سیل کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) آئی جی پولیس اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.