MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے جو جلد افغان حکومت سے ان مغوری خواتین کو بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائینگے،ضیاء اللہ لانگو

1 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)مشیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ویڈیو سکینڈل کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے مغوی خواتین کی بازیابی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے جو جلد افغان حکومت سے ان مغوری خواتین کو بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اس طرح کے درندے ہر جگہ موجود ہوتے ہیں

- Advertisement -

ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ جب اس طرح کے واقعے کی شکایت ملے اور شہری اس کا ثبوت لائے تو اس کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے ہمارے پاس اس واقعے کی شکایت ملی تو حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ان درندہ صفت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ان سے وہ تمام شواہد اور ثبوت ملے اس واقعے سے جس طرح پوری دنیا میں بلوچستان اور پاکستان کی بدنامی ہوئی

ہے ایسے درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرنا اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ ہمارے مائیں،بہنیں اپنے آپ کو محفوظ سمجھے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اس واقعے کا خصوصی طور پر نوٹس لیا ہے اور وہ اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتاری کی ہدایت کی مشیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس قسم کے درندے دنیا میں موجود ہوتے ہیں ہمارا عزم ہے کہ ہم ان درندہ صفت ملزمان کو سزا دے کر دنیا کو دکھائیں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.