MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے تمام اضلاع میں ڈیٹا کلیکشن کے نظام کو شفاف اور بہتر طریقہ کے ساتھ واضع بنایا جائے،سید احسان شاہ

2 412

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ڈیٹا کلیکشن کے نظام کو شفاف اور بہتر طریقہ کے ساتھ واضع بنایا جائے اداروں میں کورونا ویکسینیشن کی اندراج کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ ویکسینیشن کے بعد فوری ڈیٹا اپلوڈ ہوسکے تاکہ عوام کو تکلیف سے بچایا جاسکے ان خیالات کا اظہار نے گزشتہ روز صوبائی ہیڈ کوارٹر ای پی آئی سینٹر کا اچانک دورہ کے موقع پر کیا،

- Advertisement -

انہوں نے صوبائی ہیڈ کوارٹر ای پی آئی سینٹر کے تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔اس موقع پر پروگرام مینجر ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی نے انہیں ای پی آئی سینٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جہاں انہوں نے ای پی آئی سینٹر میں فرداً فرداً عملہ سے سوالات کا سلسلہ بھی جاری رکھا ای پی آئی سینٹر میں 24/7 کے نام سے ویکسینیشن سینٹر کا معائنہ کیا، کولڈ روم کا معائنہ کیا جہاں ویکسین کے ٹمپریچر کے حوالے سے سوالات پوچھے،

کورونا وائرس کے فائزر ویکسین کے بارے میں بات کی اور معلومات لیا، وئیر ہاوسز میں لاجسٹک سسٹم، ڈیٹا کلیکشن، فنانس آفس، برانچ سیکشن، جنریٹرز، ٹرانسپورٹ آفس جہاں گاڑیوں سمیت تمام سرکاری چیزوں کا معائنہ کیا اور عملہ کی حاضریاں چیک کیا ویکسین لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو چیک کیا جہاں ویکسین کی ترسیل، موجودگی ٹرانسپورٹیشن اور آنلائن سسٹم کو بیٹھ کر خود چیک کیا جہاں عملے نے انہیں باریک بینی سے تفصیلات فراہم کیے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.