MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی مشکلات دور کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، گورنر بلوچستان

2 352

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات(ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ قلات تاریخی اور جغرافیائی اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے تاریخی قلات شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے، سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات کے دو روزہ دورے پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے

- Advertisement -

کیاکمشنر قلات ڈویژن داود خلجی، ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات سید مقصود احمد شاہ اور ڈی پی او قلات عبدالرف بڑیچ نے گورنر بلوچستان کا استقبال کیاگورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا دورہ قلات کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ہال قلات پہنچ گئے

جہاں بلوچستان کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ڈپٹی کمشنر قلات روزمرہ کے مسائل اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا قبائلی رہنماءسردار غلام حسین عمرانی، سردار شکیل احمد دہوار، ملک عبد الناصر دہوار، ملک محمد ہاشم، ہندو پنچایت قلات کے ڈاکٹر دیوان ہری چند نانک چند اور بڑی تعداد میں قلات کے قبائلی عمائدین نے قلات آمد پر گورنر بلوچستان کو خوش آمدید کہاقبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورہ کا مقصد زمینی حقائق اور عوامی مشکلات سے آگاہی حاصل کرنا ہے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی مشکلات دور کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) بلیلی کسٹم کے علاقے میں کچلاک بائی پاس پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق […]

  2. […] نیوز) بلوچستان کے ضلع بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 6 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.