بلوچ پشتون سمیت تمام محکوم قوموں کی مشترکہ جدوجہد سے ہی تعمیر کی منزلیں حاصل کی جاسکتی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ(مسائل نیوز)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پشتون ریجن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو سیاست کا محور سمجھتی ہے۔بلوچ پشتون سمیت تمام محکوم قوموں کی مشترکہ جدوجہد سے ہی تعمیر کی منزلیں حاصل کی جاسکتی ہے۔نیشنل پارٹی بلوچستان میں آباد تمام قوموں کو سیاسی طور پر منظم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔نیشنل پارٹی نیپ کی تسلسل ہے اور اس تسلسل کو عملی شکل میں لانے کےلیے سیاسی کارکنوں اور عوام کو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ نیشنل پارٹی کی فلسفہ کی بڑی کامیابی ہے کہ اکثریتی پشتون اضلاع میں نیشنل پارٹی کے دوست و تنظیم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ و پشتون میں کوئی تضاد نہیں۔لیکن تضاد ابھارنے کی منفی سازش وکوشش ہمیشہ رہی ہے۔سیاست و حکمرانی قوموں کو لڑانے سے نہیں کیجاتی پے۔سیاست عوام کی خدمت اور فلاح کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون دونوں اقوام کو سنجیدگی و بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اور یہ سیاسی شعور سیاسی عمل سے پروان چڑھے گا۔اس منفی سیاست کو روکنا ہوگا کہ بلوچ پشتون کو اپنا مخالف کہے اور پشتون بلوچ کو اپنا مخالف کہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر جموریت کی حقیقی روح کو پروان چڑھایا جاتا آئین وقانون کی حکمرانی ہوتی اور ایک فرد ایک ووٹ پر عمل ہوتا تو قومی نابرابری و انتشار نہیں ہوتا۔آج بھی ملک کی بقا کا واحد راستہ یہی ہے کہ سیاست کو سیاسی لوگوں کے لیے چھوڑا جائے اور جموریت کے فروغ کو ممکن بنایا جائے تو تب ملک خوشحال بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پشتون ریجن کے دوستوں کی محنت وجدوجہد سے پارٹی منظم ہورہی ہے۔جس پر پارٹی ریجن کے رہنماں کو سہراتی ہے۔دریں اثنا پشتون ریجن کا اجلاس زیر صدارت ریجنل سیکرٹری ملک منور پانیزئی پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی کاروائی ڈپٹی ریجنل سیکرٹری ندیم میانی نے سرانجام دی۔جبکہ ضلع موسی خیل سے حاجی صالح، سعید خان ژوب سے عبدالخالق لورالائی سے درمحمد بلوچ ہرنائی سے اعظم پیچی ،خلیل الرحمن زیارت سے اللہ نور صادق ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کو منظم و متحرک کرنے کےلئے متعدد فیصلے کئے گئے۔
[…] (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یوسف مستی خان کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے […]
[…] نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں غربت، انتہاہ پسندی اور جہالت کے […]
[…] (مسائل نیوز)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پشتون ریجن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل […]
[…] پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سولبند میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018 […]
[…] (مسائل نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے جمعہ کے روز مسنگ فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین ماما […]
[…] (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بزرگ سیاستدان ڈاکٹر حکیم لہڑی سے ان کی رہائش گاہ پر […]
[…] نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مرکزی سئینر نائب صدر میر کبیر جان محمد شہی،مرکزی نائب […]
[…] نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہی کہ کسی بھی معاشرے میں مثبت تبدیلی لکھے پڑھے […]
[…] نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی ریکوڈ ک بل کی […]
[…] نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مکران بارڈر پر ہونے والے تجارتی سرگرمیوں میں […]
[…] سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ونیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں 2018ءجیسا عمل دہرایا گیا […]