MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں ہائی رائز بلڈنگز میں آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان سے بچائو کیلئے کریک ڈائون کا فیصلہ

0 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پنجاب میں ہائی رائز بلڈنگز میں آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان سے بچائو کے لئے کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈی جی ریسکیو نے کہا ہے کہ عمارتوں کی انتظامیہ کو دو نوٹسز دینے کے بعد تیسرے نوٹس پر سیل کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت پانچ منزلہ عمارتوں کی انسپکشن کرے گا،پانچ منزلہ سے زیادہ عمارتوں میں آتشزدگی سے بچائوکے انتظامات نہ ہونے پر بلڈنگ کو سیل کردیا جائے گا،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے ہائی رائز عمارتوں کے مالکان کو رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان کے مطابق عمارتوں کی انتظامیہ کو دو نوٹسز دینے کے بعد تیسرے نوٹس پر سیل کردیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.