MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 11ویں روز بھی جاری

0 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں، مسلسل ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

- Advertisement -

سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا آج 11واں روز ہے، ہڑتال کے باعث شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہیں، اسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں الیکٹیو سروسز کا بھی بائیکاٹ جاری ہے۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز کے مطابق ہڑتال سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت، طبی سہولیات کے فقدان اور اسپتالوں کی نجکاری کی کوشش کے خلاف کی جارہی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.