MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مرزا آفریدی اور اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

0 86

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے مرزا آفریدی اور اعظم سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز سے بھی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی ہدایت کے بعد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سےاستعفی دے دیا۔

- Advertisement -

مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی،بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سےاستعفیٰ دے دیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا ہوں۔

دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا، اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرسینیٹ کی تمام کمیٹیز سے استعفی دیا ہے، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ قانون وآئین کی حکمرانی کے لیے اب قائمہ کمٹیاں بے سود ہوچکی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.