MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں مشرقی بائی باس پر دو مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں

0 58

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں مشرقی بائی باس پر دو مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مال بردار ٹرینوں کو حادثہ رینالہ خورد اور حبیب آباد کے درمیان پیش آیا، ایک مال بردار ٹرین کا انجن دوسری مال گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گیا، حادثے میں فریٹ ٹرین کا انجن اور کوچز پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔

حادثے کے باعث لاہور کراچی کے درمیان مین لائن ٹریک پر ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے لائن کلیئر ہونے تک آپریشن معطل رہے گا، ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلد ہی ریل ٹریک کو کلیئر کروا لیا جائے گا۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آپریشن جاری ہے، حادثے میں مال بردار ٹرین کا انجن مکمل تباہ ہوگیا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے حادثے کا نوٹس لیا اور اسسٹنٹ ڈرائیور امتیاز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں وہ کسی مسافر کی ہو یا ملازم کی۔

انہوں نے حادثے کی انکوائری تین روز میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ذمہ داروں کو سخت سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.