اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی قوم کی مشکلات کا حل بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل درآمد کو قرار دے دیا۔
ان خیالات اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 74 ویں یوم وفات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج کے دن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد، دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائدِ اعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔
- Advertisement -
آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے. معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے .
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے لیکن مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے، راستہ دشوار ضرور ہے مگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں۔