کوئٹہ ،دودھ کے نرخ مقرر،دودھ 135 جبکہ دھی 145روپے کلو میں فروخت کیا جائے گا
کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے دودھ کے نئے نرخ مقرر کر دیے، شہر کی دوکانوں پر دودھ 135 روپے لیٹر جبکہ دھی 145روپے کلو میں فروخت کیا جائے گا۔ضلعی پرائس کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارم مالکان دوکانداروں کو 125روپے لیٹر دودھ فروخت کریں گے، شہر کی دوکانوں پر دودھ 135 روپے جبکہ دھی 145روپے فروخت کیا جائے گا۔دوسری جانب کوئٹہ میں ڈیری فارم کے مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا نیا نرخ نامہ مسترد کر دیا ہے۔
- Advertisement -