MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

- Advertisement -

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میںپی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی ہوئی اور گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نجی بینک کے ذخائر میں بھی 10 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کمی ہوئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے روپے کی قدر تیزی سے گر رہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.