MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رگبی میچ کے دوران بپھرے بیل نے افرا تفری مچا دی

1 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیرس(ویب ڈیسک) فرانس میں رگبی کا میچ شروع ہونے سے قبل وارم اپ کے دوران ایک بپھرے بیل نے افرا تفری مچا دی۔فرانس کے علاقے پرپِیگنان میں قائم گِلبرٹ بروٹس اسٹیڈیم میں ایک رگبی میچ سے قبل ناظرین کے سامنے تین بیل اور تین گائیں پریڈ کے لیے پیش کی گئیں۔ ان میں سے ایک بیل میدان میں بے قابو ہو گیا اور جانور قابو کرنے والے کو میدان میں گھسیٹتا رہا۔
یہ منظر دیکھ کر وارم اپ کرتے کھلاڑی بھاگنے لگے اور بیل کا نشانہ بننے سے بچنے کے لیے اشتہاری بورڈز پر سے چھلانگ لگا دی۔ بعد ازاں جانور قابو کرنے والوں نے بیل کو قابو کیا اور ساتھی جانوروں کے ساتھ میدان سے باہر لے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ گھس آیا ،ویڈیو وائرل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.