MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کیسکو کی عوام دشمنی ہے،پشتونخوا میپ

0 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پرےس رےلےز مےں کوئٹہ شہر واطراف مےں بجلی کی غےر اعلانےہ اور طوےل لوڈشےڈنگ اور کےسکو انتظامےہ کی عوام دشمنی پر مبنی اقدامات کی شدےد الفاظ مےں مذمت کی گئی ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ گرمی کی شدت مےں اضافہ ہوتے ہی کوئٹہ سمےت صوبے کے دےگر اضلاع مےں غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ اور بجلی کی کم وولٹےج کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ جبکہ بعض علاقوں مےں ٹرانسفارمرز کی خرابی اور ٹرانسفارمرز اور تاروں کے چوری ہونے کے بعد کےسکو حکام کو بروقت اطلاع دےنے کے باوجودکئی کئی دن بجلی سے محروم رکھا جاتا ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ کے باعث واسا حکام ٹےوب وےل نہےں چلا پارہے ہےں جس کے باعث اےک بار پھر کوئٹہ کے شہرےوں کو پانی کی شدےد قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بےان مےں کہا گےا ہے کہ اےک جانب بجلی کی طوےل لوڈشےڈنگ کے باعث ہمارے عوام کو صاف پےنے کا پانی مےسر نہےں جبکہ دوسری جانب زراعت مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہےں ۔ جبکہ ملک کے وزےرا عظم کے اعلان کے باوجود اس پشتون بلوچ صوبے بالخصوص پشتون اضلاع مےں بجلی کی لوڈشےڈنگ عےد پر بھی جاری رہی ۔ اور اب بھی 24گھنٹوں مےں بجلی کی فراہمی محض 4سے 6گھنٹے کم وولٹےج کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے۔بےان مےں کہا گےا ہے کہ مسلسل لوڈشےڈنگ ،وولٹےج کی کمی بےشی اور بالخصوص صوبے کے منظور شدہ کوٹہ 1250مےگاواٹ بجلی کی ترسےل کو کم کرکے 375مےگاواٹ کرنا قابل مذمت ہے پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ صوبے کے منظور شدہ کوٹہ 1250مےگاواٹ بحال کرکے لوڈشےڈنگ کا خاتمہ کےا جائے اور ہمارے عوام کو اس شدےد گرمی مےں بجلی کی لوڈشےڈنگ سے نجات دلاےا جائے ۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.