MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نجم سیٹھی پی ایس ایل نہ کراتے تو شاید آج ملک میں کرکٹ کا نام بھی نہیں ہوتا :کامران اکمل

2 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ اگر سابق سربراہ اور متوقع چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پی ایس ایل کا انعقاد نہ کرتے تو شاید آج پاکستان میں کرکٹ کا نام بھی نہیں ہوتا۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل ہوجاتا ہے، اب اس ذمہ داری کے لیے نجم سیٹھی کا نام لیا جارہا ہے، پاکستان کی آج بچ جانے والی کرکٹ کی نجم سیٹھی نے بہت خدمت کی ہے، ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے ختم ہونے کے بعد قومی کرکٹ کے برقرار رہنے میں پی ایس ایل کا کرداراہم ہے، اگر نجم سیٹھی لیگ کا انعقاد نہ کرتے تو شاید آج پاکستان میں کرکٹ کا نام بھی نہیں ہوتا۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے بہت سوچ بچار کے ساتھ ٹیم کی تشکیل اورمناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، ذاتی سطح پرسوچنے اورصرف 6 کھلاڑیوں پرہی توجہ دینے سے اجتناب برتا جائے۔

- Advertisement -

کامران اکمل نے کہا کہ 7 سے 8 اہم کھلاڑیوں سے محرومی کے باوجود پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی میچ کی فاتح بن کرگئی، یہ بہت افسوس کی بات ہے، ہمیں اگلا ورلڈ کپ ایتھوپیا نہیں بلکہ آسٹریلیا میں کھیلنا ہے، میگا ایونٹ کے لیے بہت دھیان سے قومی ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے، 5ویں اورچھٹے نمبر کے کھلاڑیوں پرخاص توجہ دینا ہوگی، ذاتی سطح پرنہ سوچا جائے بلکہ ٹاپ آرڈر کھلاڑیوں کے چناؤ پرتوجہ دی جائے۔

انھوں نے اپنے بھائی عمراکمل کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اس نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی جبکہ عماد وسیم بھی اچھا کھلاڑی ہے، حسن علی کا ردھم میں آجانا اچھا ہے، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم ترین بولر ہیں جبکہ اعظم خان نے بھی مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے سوچنا چاہیے،مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ تمام کھلاڑیوں، کپتان، کوچنگ سٹاف اور سلیکشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) قومی کرکٹر عمراکمل اپنی اہلیہ کے ہمراہ ساتھی کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی […]

  2. […] (مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی بس شکل ہی معصوم ہے۔ نجی ٹی وی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.