MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قبائلی تنازعات ختم کرکے بھائی چارے، ترقی و خوشحالی کو فروغ دیا جاسکتا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

1 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چاغی(مسائل نیوز)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے قبائلی تنازعات ختم کرکے بھائی چارے اور ترقی و خوشحالی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ وہ جمعہ کو چاغی کے نواحی علاقے چارسر میں ایک قبائلی جرگے سے خطاب کررہے تھے جہاں محمدحسنی اور ساسولی قبیلے کے مابین ایک دہائی سے جاری خونی تنازعے کا پرامن تصفیہ کیا گیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے خونی تنازعے کے پرامن حل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ باہمی اتحاد و اتفاق سے ہی ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے شرکا کو یقین دلایا کہ حکومت دور دراز علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دیرپا اقدامات اٹھارہی ہے جس کے ثمرات عام لوگوں تک بھی پہنچیں گے۔ انہوں نے ساسولی قبیلے کے اور ان کے سربراہ سردار چنگیز خان ساسولی کی فراغ دلی کی تعریف کرتے ہوئے محمدحسنی قبیلے سے گزارش کی کہ وہ اس کی لاج رکھیں۔انہوں نے دونوں قبیلے میں جاری خونی تنازعے کے پرامن تصفیے کو ضلع چاغی کے تمام قبائلی عمائدین پر احسان قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ عید کے بعد وہ پھر سے چارسر کا دورہ کریں گے اور متاثرہ خاندانوں کے افراد کو ذاتی خرچے پر حج و عمرہ کرائیں گے تاکہ ان میں محبت اور بھائی چارہ بڑھ جائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے ملاقات، ملک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.