ماہِ رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان
لاہور (مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رویت ہلال کمیٹی نے ماہِ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس پشاور میں طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے امکان ہے جبکہ رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔